29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا اپنے ہونٹوں سے متعلق انوکھا انکشاف

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا اپنے ہونٹوں سے متعلق انوکھا انکشاف


—اسکرین گریب

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے انوکھا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری عمر کے ساتھ لب سکڑنے لگے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید  اس عید الاضحیٰ پر اپنی نئی فلم لو گُرو کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے۔

 فلم کی بین الاقوامی پروموشن کے بعد جس میں امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے دورے شامل تھے، اب دونوں اداکار وطن واپس آ چکے ہیں اور مختلف شوز اور انٹرویوز میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ اور ہمایوں نے اپنے کیریئر اور جسمانی تبدیلیوں سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

ماہرہ خان نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ ہم دونوں کی توانائی اب وہ نہیں رہی جو بن روئے کے زمانے میں تھی اور ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے لب اب پہلے جیسے بھرے بھرے نہیں رہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پرانی تصاویر دیکھتے ہوئے مجھے لگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے لب پتلے ہوتے جا رہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ ماہرہ نے واقعی مجھے ایک پرانی تصویر دکھائی جس میں یہ فرق واضح نظر آیا، ماہرہ نے وضاحت کی کہ جو لوگ لپ فلرز کا استعمال کرتے ہیں، وقت کے ساتھ فلرز ختم ہونے پر لب پتلے ہو جاتے ہیں، لیکن ہم دونوں کا یہ فرق خالصتاً عمر بڑھنے کا نتیجہ ہے، کیوں کہ انسانی جسم میں کولیجن کی مقدار وقت کے ساتھ کم ہو جاتی ہے۔

ماہرہ کے اس تبصرے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، ایک صارف نے تبصرہ کیا یہ کس قسم کی گفتگو ہے، وہ سیدھا کہہ دیتیں کہ ہم بوڑھے ہو گئے ہیں۔

ایک اور نے لکھا واقعی، عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے کے خدوخال میں تبدیلی آتی ہے اور لب بھی پتلے ہو سکتے ہیں۔

ایک صارف نے سائنسی پہلو بیان کرتے ہوئے کہا عمر کے ساتھ کولیجن کی کمی کی وجہ سے چہرے کی ساخت بدلتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات