40 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوغیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ترجیح، ہارون اختر

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ترجیح، ہارون اختر



اسلام آباد:

وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پائیدار سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کار وں کو پاکستان میں تحفظ کا احساس ہو۔

سرمایہ کاری کی واپسی اور سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی دو اہم کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاسوں کے نتائج کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم کے سامنے مزید پالیسی اقدامات کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں عوام اچھی خبریں سنیں گے، پیٹرول، بجلی کی قیمت، شرح سود میں کمی ہوگی، ، ہارون اختر

اجلاس کا مقصد پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ایجنڈے کا فروغ ہے دونوں اجلاسوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت خزانہ، بورڈ آف انویسٹمنٹ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ریمیٹ اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے.

اجلاس کے دوران مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واپسی کو آسان بنانے کے لیے پالیسی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اراکین نے سرمایہ کاری کی محفوظ واپسی کے حوالے سے جامع مشاورت کی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور ان کے اعتماد میں اضافے کے لیے متعدد قانونی اور پالیسی ترامیم پیش کیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات