40 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا...

عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا کمرہ عدالت میں آنے سے انکار


— فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں تاہم جیل حکام نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کردیا ہے۔

جیل حکام نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی اس لیے نہیں آئیں گی۔

عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر اظہار برہمی کیا۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث 4 گواہوں کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکے۔

عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات