27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے نہ دینے سے اسرائیلی انتہا...

عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے نہ دینے سے اسرائیلی انتہا پسندی ثابت ہو گئی: سعودی عرب


سعودی وزیرِ خارجہ پرنس فیصل بن فرحان کا امان میں پریس کانفرنس سے خطاب—تصویر سوشل میڈیا

اسرائیل کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کے معاملہ پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اس اقدام سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ عرب وزراء کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے سے روکنا اسرائیل کا امن کے خلاف اقدام ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ کے مطابق اس اقدام سے اسرائیلی تکبر کے خلاف ہماری سفارتی کوششوں کو دُگنا کرنے کے عزم کو تقویت ملی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو آج رام اللّٰہ کا دورہ کرنا تھا۔

اسرائیلی حکومت نے گزشتہ روز عرب وزراء کے وفد کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات