27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشدید بارش اور سیلاب سے 151 افراد ہلاک، 3 ہزار بے گھر

شدید بارش اور سیلاب سے 151 افراد ہلاک، 3 ہزار بے گھر


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

افریقی ملک نائجیریا کے وسطی علاقوں میں شدید سیلاب کے باعث 151 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا سے اطلاعات ہیں کہ نائجیریا میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابوجا سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق 265 مکانات تباہ ہوئے ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد دریائے نائیجر میں بہہ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بہہ جانے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، مقامی صحافیوں نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 2 سے 3 گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات