27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںراشد منہاس روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

راشد منہاس روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق


—فائل فوٹو 

کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جو کہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار نے اپنا نام شہریار بتایا اور کہا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔

زخمی اہلکار نے بتایا کہ وہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات ہے۔

پولیس اہلکار جناح اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑگیا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات