29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجی جی اور بیلا حدید کی سوتیلی بہن منظرِ عام پر آگئی

جی جی اور بیلا حدید کی سوتیلی بہن منظرِ عام پر آگئی


—فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور بیلا حدید نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو چونکا دیا اور میڈیا میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔ 

دونوں بہنوں نے عوامی طور پر تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنی سوتیلی بہن، آیڈن نِکس (Aydan Nix) کے بارے میں حال ہی میں معلوم ہوا ہے۔

آیڈن نِکس کی عمر 23 سال ہے جو معروف فلسطینی نژاد امریکی رئیل اسٹیٹ ٹائیکون محمد حدید اور ایک خاتون ٹیری ہیٹ فیلڈ ڈُل کی بیٹی ہیں، یہ تعلق محمد حدید اور یولانڈا حدید (جی جی اور بیلا کی والدہ) کے درمیان طلاق کے بعد 2001 میں قائم ہوا تھا۔

جی جی اور بیلا حدید نے ڈیلی میل کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 20 برس قبل ہمارے والد جب تنہا تھے، اس دوران ایک مختصر تعلق قائم ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی پیدا ہوئی۔ 

آیڈن فلوریڈا میں پلی بڑھی اور ایک ایسے شخص کو اپنا باپ مانتی رہی جنہوں نے اسے محبت سے پالا، لیکن ان کی موت اس وقت ہوگئی جب آیڈن 19 سال کی تھی۔

بیان کے مطابق آیڈن نے 2023ء کے آخر میں اپنے والد کی وفات کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، جس کے نتیجے میں اس کی حقیقی شناخت سامنے آئی اور وہ حدید خاندان سے جڑ گئی، اُس وقت آیڈن پیرس میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

جی جی اور بیلا نے مزید کہا کہ ہم نے آیڈن کو کھلے دل سے قبول کیا ہے، وہ ہمارے والد سے بھی ملی ہیں اور ہم بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سی محبت بھری گفتگو کی ہے جس میں آیڈن بھی شامل رہی ہیں۔

حدید بہنوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی ہے کہ آیڈن کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، کیونکہ وہ نیویارک میں اپنی زندگی خاموشی اور سادگی سے گزارنا چاہتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات