28 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجاوید اختر کے تبصرے اداکاری سے زیادہ کچھ نہیں:حنا خواجہ بیات

جاوید اختر کے تبصرے اداکاری سے زیادہ کچھ نہیں:حنا خواجہ بیات


—فائل فوٹوز

اداکارہ و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے بھارتی شاعر اور دانشور جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر کے تبصرے اداکاری سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک ذریعہ بن چکا ہے، وہاں اگر آپ کو یہ ثابت کرنا ہو کہ آپ بہت زیادہ بھارتی ہیں، تو آپ پاکستان پر تنقید کرتے ہیں اور جاوید اختر نے بھی ایسا ہی کیا تاکہ وہ خود کو قابلِ قبول بنا سکیں۔

حنا بیات کا کہنا ہے کہ جاوید اختر جیسے پڑھے لکھے شخص سے ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی اور ان کے حالیہ بیانات زیادہ سیاسی اور موقع پرستانہ معلوم ہوتے ہیں، نہ کہ کسی سچے نظریے یا ذاتی تکلیف کی بنیاد پر۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں اور ادیبوں کا کام دل جوڑنا ہوتا ہے، دیواریں کھڑی کرنا نہیں۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم سب انسانیت کے سفیر ہیں اور اگر ہم ہی نفرت بانٹنے لگیں تو عام لوگ کہاں جائیں گے؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات