پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلا دیشی فائنل الیون میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین شامل ہیں۔
پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔