39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج


فائل فوٹو

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔

آئی اے اِی اے دستاویز کے مطابق ایران نے یورینئیم کی ساٹھ فیصد افزودہ پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعاون کو اطمینان بخش سے کم قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دستاویز IAEA کے ڈائریکٹر کو دی گئی ذمہ داری سے بھی بڑھ کر ہے اور یہ عالمی تنظیموں کی سرگرمیوں کے پیشہ وارانہ معیار خصوصاً غیرجانبداری سے متضاد ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاں IAEA کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں، ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات