کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نےاالیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ پچاس روپے سے 100 روپے مقرر کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق باقاعدہ طورپرآج (یکم جون) سے کردیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ان بسوں کے ذریعے روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے مختلف کیٹیگریز میں کرایوں رعائت کی نئی مجوزہ پالیسی جلد متعارف کرائے گا، مجوزہ پالیسی میں دفاتر میں کام کرنیوالوں ، طالب علموں ، بزرگ شہریوں کے لئے الگ الگ پیکجز دئیے جائیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ مجوزہ رعائتی پیکجز یومیہ، ہفتہ وار، 15 روزہ اور ماہانہ بنیادوں پربس کارڈز لینے والوں کے لئے ہونگے۔
ذرائع نے کہا کہ مجوزہ پیکجز پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے، مجوزہ روایتی پیکجز کا جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔
س ڈی اے نےعام مسافروں کاسٹاپ ٹوسٹاپ پچاس روپے سےبڑھاکر کرایہ سو روپے کردیا,ذرائع