28 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہارورڈ یونیورسٹی کے صدر کو طلبہ کا زبردست انداز میں خراج تحسین

ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر کو طلبہ کا زبردست انداز میں خراج تحسین


— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ سے یک جہتی کا اظہار کیا، جس پر انہیں طلبہ کی جانب سے کھڑے ہو کر پرتپاک انداز میں تالیاں بجا کر داد دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی میں گزشتہ جمعرات کو تعلیمی سال کے آغاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جامعہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ پر عائد پابندیوں کے ساتھ ہو رہا ہے، جس کے خلاف صدر ایلن گاربر نے قانونی لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

تقریب کا انعقاد ہارورڈ یارڈ کے تاریخی ٹیرسنٹینیری تھیٹر میں کیا گیا، جس میں ممتاز طلبہ، مقررین اور فیکلٹی سربراہان نے جامعہ اور موجودہ سیاسی انتظامیہ کے درمیان تناؤ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صدر ہارورڈ یونیورسٹی ایلن گاربر نے اپنے خطاب کا آغاز ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کے تمام غیر ملکی طلبہ کو نکالنے کی کوششوں کے خلاف ان سے اظہارِ یکجہتی سے کیا، جس پر وہاں موجود تمام طلبہ کی جانب سے ایک منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر انہیں داد دی اور انہیں سلامی پیش کی۔

اس موقع پر مقرر ڈاکٹر ابراہم ورگیزنے ہارورڈ اور اس کے طلبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جرات کے ساتھ اس یونیورسٹی اور اس قوم کی اقدار کا دفاع کیا ہے، کوئی بھی حالیہ واقعہ آپ کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا تھا، جس کے بعد قانونی لڑائی کا آغاز ہوا اور ہارورڈ یونیورسٹی نے غیرملکی طلبہ پر پابندی سے متعلق ابتدائی عدالتی جنگ جیت لی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات