28 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکم عمری میں ذمہ داریوں کا بوجھ، نواز انجم آبدیدہ ہوگئے

کم عمری میں ذمہ داریوں کا بوجھ، نواز انجم آبدیدہ ہوگئے


— فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار و مصور نواز انجم کم عمری میں والدین کی وفات اور پھر اکیلے چھوٹے بھائی بہنوں کی پرورش کا قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے زندگی کبھی پھولوں کی سیج نہیں رہی، بچپن میں میرے والدین کی یک بعد دیگر وفات ہوگئی۔ ماں باپ کی وفات کے بعد چھوٹے بہن بھائی کی ذمہ داری مجھ پر آگئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے صرف پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی، پہلے والد اور پھر والدہ کے انتقال کے بعد ذریعہ معاش کے لیے پینٹنگز بنانا شروع کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل عطر کا ملتان میں کام تھا، دکان کے باہر چنے چاول کی ریڑھی تھی، ایک دن محسن گیلانی صاحب نے مجھے ریڑھی پر کھانا فروخت کرتے دیکھا، میری پینٹنگز دیکھیں اور دیکھا کہ میں کسی طرح بہنوں کو بوتل سے دودھ پلا رہا ہوں اس وقت میری عمر صرف 14 برس تھی۔

اداکار نے بتایا کہ محسن صاحب نے مجھے دیکھ کر کہا کہ اس طرح تو اس بچے کو کچھ ہوجائے یہ مر جائے گا۔

نواز انجم نے بتایا کہ میری نیت اچھی تھی تو مجھے لوگ بھی اچھے ملے، محسن صاحب مجھے ریڈیو اسٹیشن لے آئے جہاں میں بچوں کو کہانیاں سناتا تھا، اس طرح میں نے بطور آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اللّٰہ نے مجھے ترقی دی۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری بہنیں مجھے ابو کہہ کر پکارتی ہیں اور مجھے اپنا باپ سمجھتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے والدین کو نہیں دیکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات