31 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ کا اعلان

پاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ کا اعلان


میانمار کے خلاف ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ایشین کپ کوالیفائر میچ کےلیے پاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان فٹ بال ٹیم نے 10 جون کو ہونے والے میچ کےلیے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ڈنمارک میں کھیلنے والے فارورڈ علی حیدر شاہ، اسکاٹ لینڈ میں کھیلنے والے ریان محمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کے عبوری اسکواڈ میں محمد صدام، عمران کیانی، عیسیٰ سلیمان اور اوٹس خان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ڈیفینڈر محب اللّٰہ نے پاکستان فٹ بال اسکواڈ میں واپسی کی ہے جبکہ 3 گول کیپر یوسف اعجاز بٹ، ثاقب حنیف اور حسن علی شامل ہیں۔

عبوری اسکواڈ میں ڈیفینڈرز مامون موسیٰ، محمد فضل، وقار احتشام، عبدالرحمان، عمر حیات، عبداللّٰہ اقبال، حسیب احمد خان، محب اللّٰہ شامل ہیں۔

پاکستانی فٹ ٹیم کے مڈ فیلڈ کےلیے عالمگیر غازی، ہارون حامد، علی عزیر، یاسر عرفات ،معین احمد، عمر علی، عبدالصمد، راہس نبی اور زید شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

عبوری اسکواڈ میں فارورڈز میں فرید اللّٰہ ،عدیل یونس، میکائل عبداللّٰہ، محمد وحید، شائق دوسست، علی حیدر اور محمد رایان شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات