کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پچھلے سال سات برس بعد منعقد ہونے والے قائداعظم انٹرصوبائی گیمز کے دوران 8 کروڑ 12 لاکھ روپے کی بچت کی ہے۔ پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 31 کروڑ 17 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے 21 کروڑ 87 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ یہ بچت مکمل طور پر شفاف خریداری کے عمل کی بدولت ممکن ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر سے ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پی ایس بی نے صوبائی ا سپورٹس بورڈز اور محکموں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 19 لاکھ روپے فراہم کیے۔