31 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومقومی خبریںفوڈ ڈیلیوری بوائے کو اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد گولی مار کر...

فوڈ ڈیلیوری بوائے کو اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزمان گرفتار


فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث گرفتار ملزمان کے دوست ملزم دلاور کی گولی کا شکار بنا، حارث فوڈ ڈیلیوری دینے آیا تھا، دلاور نے اسلحہ کے زور پر ہراساں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اسلحہ کے زور پر حارث سے اٹھک بیٹھک کروائی، حارث نے معافی تلافی کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات