28 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس پہننے پر تنقید کا سامنا


—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس زیب تن کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

 فرحان سعید آج کل اپنی ریلیز کے مراحل میں موجود فلم ’شمشیر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں اداکار کو منفرد انداز کا مغربی لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی پوسٹس اور ٹیگز کے مطابق اداکار فرحان سعید نے اس تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔

فرحان سعید کی جانب سے بھارتی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کرنے پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ چند معروف شخصیات نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے فرحان سعید کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار پاکستان اور بھارت کے درمیان اس جنگی ماحول کے دوران بھارتی ڈیزائنر برانڈ کی تشہیر کر رہے ہیں، میرے خیال میں یہی وقت ہے کہ اب ہم بالی ووڈ کے خمار سے باہر نکل آئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات