39 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومغزہ لہو لہوعید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں جھوٹی...

عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، وکیل



راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ عید سے پہلے عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہو رہی۔ 3 سال قبل بانی چیئرمین کو آفر کی گئی کہ  3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا  تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا ۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت،دہشت گردی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیے بغیر سزا دی گئی ۔  ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے۔ بانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا۔ ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا ۔ اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی  و سینیٹر نااہل قرار دے دیں، ہم  نہیں جھکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو جیل میں کہا گیا کہ 9مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہوگا ۔ بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمے دار نکلے سخت سزا دی جائے۔ بانی نے کہا معافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔ بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات