28 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںصدر اور وزیراعظم کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں...

صدر اور وزیراعظم کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد


صدرِمملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف —فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے پر جیولین تھروور ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نےجیولن تھرو میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ارشد نے فائنل سمیت پوری چیمپیئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔ مستقبل میں بھی ارشد ندیم کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اس شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کےلیے قابلِ تقلید مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے، آمین۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات