کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں 700روپے فی تولہ کی کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر فی اونس کی کمی سے3309 ڈالر سے کم ہو کر 3302 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ کی کمی سے 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 3380 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔