کیا آپ ہالی ووڈ کے اس اداکار کا نام جانتے ہیں، جس نے آج تک کوئی سولو ہٹ فلم نہیں دی لیکن اس کے باوجود وہ فلم نگری کا منافع بخش اسٹار ہے۔
ہالی ووڈ کے اس اسٹار اداکار نے ٹام کروز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور ڈوین جانسن سمیت کئی بڑے سپر اسٹار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس کی موجودہ فلموں کی مالیت 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز ہے۔
2025ء کا موسم گرما ہالی ووڈ میں سپر ہیروز اور بلاک بسٹر فلموں کی ریلیز کا موسم ہے، مئی سے اگست کے دوران کئی بڑے بجٹ کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گے۔
4 ماہ کے دوران فلموں کی ریلیز سے روایتی سنیما کے احیا اور باکس آفس پر بڑی کمائی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں کیونکہ مارول اس دوڑ کی قیادت کررہا ہے۔
اس سب میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو گزشتہ کئی برس میں فلمی رجحانات کا مرکز ہے بلکہ اب وہ ہالی ووڈ کا سب سے قابل اعتماد ستارہ بن چکا ہے، اس کے تو اگلے دو برس کے بڑے پروجیکٹ بھی طے شدہ ہیں۔
چلی نژاد امریکی اداکار پیڈرو پاسکل اس وقت اپنے کیرئیر کی بلند ترین سطح پر ہے، 3 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ 50 سالہ فنکار کی حقیقی شہرت گزشتہ 10 برس کا حاصل ہے، وہ زندگی کے سب سے مصروفیت بھرے دور سے گزر رہے ہیں۔
وہ 2025ء میں ویڈیو گیم پر مبنی سیریز ’دی لاسٹ آف اس‘ کے دوسرے سیزن میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، لیکن مزید جن پروجیکٹس نے ریلیز ہونا ہے، وہی انہیں منافع بخش اداکار بناتے ہیں۔
پیڈرو پاسکل کی 3 فلمیں ریلیز کےلیے تیار ہیں جبکہ وہ مزید 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سب فلموں کا پروڈکشن بجٹ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔
ان کے پروجیکٹس میں سیلین سانگ کی رومانوی ڈرامہ فلم ’ مارشلسٹ‘، آری ایسٹر کی مغربی طرز کی فلم Eddington اور مارول کی فینٹاسٹک فور شامل ہیں۔
2026ء میں پیدرو پاسکل اپنا مسٹر فینٹاسٹک کا کردار ایونجر سیریز میں لائیں گے، جس کے یک بعد دیگر دو حصے آئیں گے، جن کی مجموعی پروڈکشن اور مارکیٹنگ کاسٹ 2 ارب ڈالر ہے۔
وہ ہالی ووڈ فلموں میں معاون کرداروں میں نظر آئے ہیں لیکن ان کے پروجیکٹس کی مالیت کئی ہالی ووڈ سپر اسٹارز سے بہت زیادہ ہے۔