35 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان

سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان


— فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پنجابی فلموں کے بےتاج بادشاہ لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے بیٹے و اداکار حیدر سلطان نے والد سے ہونے والی آخری ملاقات کا احوال بیان کردیا۔

حال ہی میں حیدر سلطان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی بالخصوص اپنے والد کی یادوں کو تازہ کیا۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جب آپ کے والد کے قتل کی خبر سامنے آئی اس وقت آپ کہاں تھے اور آپ کی عمر کیا تھی تو انہوں نے بتایا میں گھر پر ہی تھا اور اس وقت میری عمر 18 برس تھی۔

حیدر سلطان کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اس سے قبل والد سے آخری مکالمہ کیا ہوا تھا یا کوئی بات جو یاد ہو؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حیدر سلطان نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں ہمارا گھر تھا، جب بھی ابو اسلام آباد جاتے تو ہم بھی ان کے ساتھ جایا کرتے تھے لیکن اس وقت انہیں ویزا سے متعلق کارروائی کے لیے دو دن کے لیے اسلام آباد جانا تھا انہوں نے ہمیں ساتھ لے جانے سے منع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ابو گھر سے نکل رہے تھے اس وقت میرے دل میں مسلسل یہی خیال آ رہا تھا کہ مجھے ان کے ساتھ جانا چاہیے، میں ان کی گاڑی میں جا کر بیٹھا اور کہا کہ ساتھ چلتا ہوں تو انہوں نے مجھے منع کردیا۔ میں ان کی گاڑی سے اتر گیا جیسے ہی ان کی گاڑی پورچ سے باہر نکلی تو میں نے ان کی جانب ہاتھ ہلایا اور پھر گاڑی چوں کہ تھوڑی اونچی تھی تو میں نے اس پر چڑھ کر ابو کے گل پر بوسہ دیا اور انہیں رخصت کردیا۔

حیدر سلطان نے بتایا کہ والد کو اس طرح رخصت کرنا معمول نہیں تھا، عام طور سے گھر کے اندر سے ہی انہیں رخصت کرتے تھے لیکن اس دن کچھ بےچینی تھی اس لیے والد کے ساتھ چلنے کا کہا اور انہیں رخصر کرنے کےلیے گاڑی تک آیا اور آخری سفر سے قبل انہیں چوم کر رخصت کیا۔

واضح رہے کہ سلطان راہی اور دوست ہدایت کار احسن کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور واپس آرہے تھے کہ 9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے بائی پاس پر ان کی گاری کا ٹائر پنچر ہوگیا۔ وہ ٹائر تبدیل کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات