31 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسابقہ مس یونیورس لارا دتہ کے والد چل بسے

سابقہ مس یونیورس لارا دتہ کے والد چل بسے


سابقہ مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کے والد ایل کے دتہ 84 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 47 سالہ لارا دتہ کے والد ہفتے کو ممبئی میں چل بسے، آخری رسومات میں اداکارہ اپنے شوہر مہیش بھوپتی کے ساتھ شریک ہوئیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دتہ خاندان کے افراد سفید لباس میں ایل کے دتہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے ایل کے دتہ کی موت کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر سابقہ مس یونیورس کے والد کی ممبئی میں ادا کی گئی آخری رسومات کی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے اداکارہ سے غم کے لمحات پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔

2 ہفتے قبل ہی لارا دتہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے والد کا 84 واں جنم دن منانے کی تصاویر شیئر کیں اور جذباتی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جذبات سے بھرپور تھا، 12 مئی کو صرف میرے والد کا جنم دن نہیں بلکہ وہ دن ہے جب 25 سال قبل میں نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا، زندگی کی ناپائیداری کو سمجھتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم نعمتوں کا شکر ادا کریں، پچھلے 25 سال میں آپ کی محبت اور ساتھ کا شکریہ۔

وہ 2021ء میں اکشے کے ساتھ ریلیز ہوئی فلم بیل باٹم کے بعد جلد ہی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات