27 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوراولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلہ، عدالت کا سخت...

راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلہ، عدالت کا سخت نوٹس، افسران کو نوٹس جاری


ملزم واحد عرف واحدی جعلی پولیس مقابلہ قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سخت نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلہ پر 2 پولیس انسپکٹرز افضال محمود اور زاہد ظہور کو شوکاز نوٹس جاری ہے۔

عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلہ پر کیوں نہ آپ دونوں اور سی پی او، ایس ایس آپریشن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کو قانونی حثیت دینے کیلئے عدالت کا کاندھا کیوں استعمال کیا، مقتول واحد عرف واحدی اور شوکت محمود کے وارنٹ گرفتاری کیوں لیے گئے، اشتہاری اور وارنٹ گرفتاری کا مقصد پولیس مقابلے میں قتل کرنا تھا۔

عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے میں بادی النظر میں سی پی او اور ایس پی آپریشن کی آشیرباد شامل تھی، دونوں انسپکٹرز 2 جون کو پیش ہوکر جواب داخل کریں، پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم جاری کردے گی۔

عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلوں سے سوسائٹی میں منفی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں، بادی النظر میں جعلی پولیس مقابلے کے لئے مقتول کے قتل کا عدالتی شیلٹر لیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلہ کسی صورت برداشت نہیں۔ جعلی پولیس مقابلے میں ملزم کو قتل کرنا تھا تو عدالت سے کیوں وارنٹ لئے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سخت نوٹس جواب طلبی کر لی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات