39 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدوسرا ٹی 20، فرحان، حسن چمک گئے، بنگلہ دیش کے حوصلے پست،...

دوسرا ٹی 20، فرحان، حسن چمک گئے، بنگلہ دیش کے حوصلے پست، پاکستان میچ اور سیریز میں کامیاب


لاہور ( جنگ نیوز) پاکستان کےنئے چمکتے ستاروں صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے بنگلہ دیش کےحوصلے پست کردیے۔ پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے مات دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے 2021ء کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز میں فتح اپنے نام کی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ناکام ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز تک محدود رہی۔ انجرڈ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 اور کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے۔ گرین شرٹس نے 6 وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے، صائم ایوب نے 4، شاداب خان 7 اور فہیم اشرف 1 رنز بناکر پویلین لوٹے۔تنظیم اور حسن محمود نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ رشاد حسین کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن نے جارحانہ آغاز کیا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں بھی گرتی رہیں۔تنزید حسن 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجس کے بعد 77 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، لیٹ آرڈرز میں تنظیم حسن نے50 اور مہدی حسن مراز نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات