28 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومقومی خبریںجے یو آئی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی

جے یو آئی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی


—فائل فوٹو

چمن میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل پر حملہ چمن کے علاقے محمود آباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مولانا حافظ گل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو چمن منتقل کر دیا ہے۔

ڈی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق مولاناحافظ گل کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل و رہنما جے یو آئی مولانا امان اللّٰہ کے مطابق ملزمان نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مولانا حافظ گل اذانِ ظہر دے رہے تھے کہ مسلح افراد نے پیچھے سے وار کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات