پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے آخری باری میں 86.40 میٹر کی تھرو کی۔
بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اور دوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی تھرو کی۔
اس سے قبل ارشد ندیم کے بھائی نے کہا تھا کہ پورا ملک ارشد کے لیے دعا کر رہا ہے، ارشد بھائی نے پہلے بھی میڈل جیتا اب بھی جیتے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ارشد بھائی کا پلان تھا کہ اچھا کوچ ملے تو 100 میٹر تک پھینکوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔