31 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوجمعیت علمائے اسلام کا خیبرپختونخوا میں کرپشن، بدانتظامی کے خلاف احتجاج کا...

جمعیت علمائے اسلام کا خیبرپختونخوا میں کرپشن، بدانتظامی کے خلاف احتجاج کا اعلان



پشاور:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی صوبائی حکومت کی کرپشن، اقربا پروری، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورت حال، کم عمری کی شادی کے بل، مائینز اور منرلز بل کے خلاف عید بعد ہزارہ ڈویژن میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام نے فیصلہ کیا کہ 29 جون کو بٹگرام میں احتجاج کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں بی آر ٹی مالم جبہ کیس، کوہستان اسکینڈل اور کرپشن کے واقعات کو صوبائی حکومتوں کے ملکی تاریخ کے بدنام ترین اسکینڈلز قرار دیا گیا۔

اجلاس میں مائینز اور منرلز بل کو صوبے کے حقوق اور اختیارات پر ڈاکا اور اسے آئین کے منافی قرار دیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی نے بیان میں کہا کہ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ کوہستان اسکینڈل سمیت بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بےنقاب کیاجائے۔

کوہستان کرپشن، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے، جے یو آئی

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے قومی خزانہ سے لاہور ہائی کورٹ بار کو 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دینے کے فیصلے کو خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس  میں کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ قانونی مشاورت کے بعد قانون کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اسلام دشمن قانون کے خلاف مہم چلائی جائےگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات