جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیدو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے ہوکائیدو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوکائیدو کے مشرقی ساحل کے قریب تھا۔
حکام نے بتایا کہ سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔