31 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی فوج نے پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیارے...

بھارتی فوج نے پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیارے گرائے جانے کا اعتراف کرلیا


—فائل فوٹو

بھارتی فوج نے بھی پہلی بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کر دی۔

پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی طیارے گرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے، طیارہ گرایا گیا؟ 

انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے 6 طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے گرنے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ معلومات اہم نہیں، اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں؟ یہ ان کے لیے زیادہ اہم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئنر رہنما سبرامنیئم سوامی نے بھی ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پاکستان کی جانب سے  بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔

9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات