31 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومغزہ لہو لہوایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کا فائنل؛ ارشد ندیم پہلے نمبر پر

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کا فائنل؛ ارشد ندیم پہلے نمبر پر


پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔


جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں انہوں نے 75.64 میٹر کی تھرو کی تھی۔

دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز 70.53، 74. 50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولین پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔

خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی تھی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات