کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اوراور اوپن مارکیٹ میں 32 پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 2.00 روپے تک کا اضافہ،پاونڈ کی قیمت 19 پیسے تک کی کمی، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 282.10 روپے سے کم ہو کر 282.05 روپے اورقیمت فروخت 282.30 روپے سے کم ہو کر 282.25 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 32 پیسے کی کمی سے 282.92 روپے سے کم ہو کر 282.60 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت ایک پیسے کے اضافے سے 284.39 روپے سے بڑھ کر 284.40 روپے ہو گئی ہے ،یورو کی قیمت خرید 1.53 روپے کے اضافے سے 317.45 روپے سے بڑھ کر 318.98 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 320.89 روپے سے بڑھ کر 322.89 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 19 پیسے کی کمی سے 379.42 روپے سے کم ہو کر 379.23 روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 17 پیسے کے اضافے سے 383.41 روپے سے بڑھ کر 383.58 روپے ہو گئی ہے۔