ڈھاکا ( جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں گذشتہ دو روز سے جاری کشمکش انجام کو پہنچ گئی۔ صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹاکر امین الحق کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ بی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کی حالیہ میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا گیا، جس کا مقصد بورڈ کے معاملات میں بہتری اور کارکردگی میں شفافیت لانا ہے۔