کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت کے بارے مثبت خبروں سے کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا، کےایس ای100انڈیکس میں 720 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 19ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی،54.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 77 ارب 6 کروڑ 67 لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 21.75 فیصد کم رہا، عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ اور دیگر مثبت معاشی خبروں کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کا رحجان غالب رہا، انرجی، بینکنگ،آئل اینڈ گیس،سیمنٹ،کیمیکلز اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں خریداری سے ایک موقع پر 100انڈیکس میں 942پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 719.69 پوائنٹس کے اضافے سے 118974.41 پوائنٹس سے بڑھ کر 119691.09پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔