شمالی غزہ میں موجود اسپتال انتظامیہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جلد از جلد اسپتال خالی کردینے کا حکم دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران شمالی غزہ میں موجود واحد اسپتال کو اسرائیلی فوج نے خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
اسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر صالح نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جبالیا میں موجود الاودہ اسپتال کو 2 ہفتے کے محاصرے کے بعد خالی کروا لیا گیا ہے، اب شمالی غزہ میں کوئی صحت مرکز موجود نہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جاری آپریشن میں 72 افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔