کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی، جہاں دونوں کھلاڑی ہفتے کو قسمت آزمائیں گے۔ جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی جبکہ بھارتی کھلاڑی یش کی پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو رہی۔کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھرو کی ۔ یاسر سلطان پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں پہنچ گئے۔