31 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار

ارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار


پاکستانی اولمپین ارشد ندیم کی کامیابی پر کرکٹرز سمیت اسٹار کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر اظہر علی، شاداب خان، کامران اکمل، حسن علی، جنید خان اور اعصام الحق نے مبارک باد دی۔

کامران اکمل نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور لکھا کہ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار

شاداب خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ارشدندیم آپ کمال ہو، آپ نے کیا تھرو کیا، زبردست چیمپئن، آپ کو مبارک ہو، یہ قوم کےلیے ایک اور قابل فخر لمحہ ہے۔

حسن علی نے لکھا کہ بڑی تھرو، گولڈ میڈل ارشد ندیم بھائی آپ نے کمال کردیا، ایک اور گولڈ میڈل پاکستان کے نام ہوگیا، بھائی آپ دلوں کے چیمپئن ہو، ہمیں ہمیشہ آپ پر فخر ہے۔

اظہر علی نے لکھا ارشد ندیم آپ ہمارا سرمایہ ہیں، یہ گولڈ میڈل صرف ایک جیت نہیں، یہ ہر پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے، آپ کا عزم، اعتماد اور سخت محنت یقیناً متاثر کن ہے، انشاء اللّٰہ آپ پاکستان کےلیے چمکتے رہیں گے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار

جنید خان نے لکھا کہ ارشد ندیم کی طرف سے ایک گولڈ میڈل، بھائی آپ کو مبارک ہو۔

اعصام الحق نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پاکستان اور ارشد ندیم کو مبارک ہو،گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم ایک بار پھر چھا گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات