28 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںارشد ندیم نے گولڈ میڈل کیساتھ قوم کے دل اور تاریخ بھی...

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کیساتھ قوم کے دل اور تاریخ بھی جیت لی: مریم نواز


— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مریم نواز نے ارشد ندیم کی کامیابی کے تسلسل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ، پاکستان کے لیے ہر میدان سے خوشیوں اور خوش خبریوں کی ہوا چل پڑی ہے۔ ارشد ندیم کے نیزے کے ساتھ قوم کی دعائیں اور امیدیں بلند ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کے ساتھ قوم کے دل بھی جیتے اور تاریخ بھی جیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان جیسے ہیرو ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں،  ریاست ساتھ دے تو پاکستانی نوجوان کسی بھی چوٹی کو سر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے آخری باری میں 86.40 میٹر کی تھرو کی۔

بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات