32 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکرسٹیانو رونالڈو کی بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کے استعمال...

کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی


—فائل فوٹو

کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جدید دور کی ڈیجیٹل زندگی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو سوشل میڈیا استعمال کرنے یا اسمارٹ فون رکھنے کی اجازت نہیں دی۔

رونالڈو نے ترقی، نظم و ضبط اور تعلیم پر زور دیتے ہوئے بیٹے کو ورچوئل دنیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی شخصی نشوونما، تعلیم اور نظم و ضبط کو ہر حال میں مقدم رکھتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا سوشل میڈیا جیسی غیر ضروری توجہ بٹانے والی سرگرمیوں کا شکار ہو۔

 2020ء میں رونالڈو جونیئر نے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا، جو مختصر وقت میں 10 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر گیا تھا۔

تاہم، جیسے ہی رونالڈو کو اس بات کا علم ہوا، انہوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اکاؤنٹ بند کروا دیا۔

رونالڈو جونیئر  حال ہی میں پرتگال کی انڈر-15 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے، 14 سالہ نوجوان سعودی عرب کے کلب النصر میں اپنے والد کے ساتھ کھیل رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات