37 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی؛ جائیداد  کے تنازع پربیٹےنے ماں، باپ، ماموں اوربھائی پر گولیاں چلا...

کراچی؛ جائیداد  کے تنازع پربیٹےنے ماں، باپ، ماموں اوربھائی پر گولیاں چلا دیں



کراچی:

جائیداد کے لالچ میں خون سفید ہوگیا، شہر قائد میں ناخلف بیٹے نے ماں، باپ، ماموں اور اپنے چھوٹے بھائی پر گولیاں چلا دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باغ کورنگی گلشن ملت سوسائٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل  کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور بیانات لینے کے ساتھ ساتھ شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، جس میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ، باپ ، ماموں اور چھوٹے بھائی کوزخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم سرور خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا  ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات