29 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں...

کراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی



کراچی:

 شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن دو نمبر میں پیش آیا، جہاں جلی ہوئی فیکٹری کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے راہگیر کو کچل دیا۔

متوفی کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

دوسرا واقعہ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیل سوار دو خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت محمد بلال اور شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

تیسرا واقعہ نیشنل ہائی وے اسٹیل مل کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت راشد ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات