27 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومتجارتی خبریںڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو سسٹم کیلئے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے...

ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو سسٹم کیلئے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز


—فائل فوٹو

ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو سسٹم کی معاملات کو دیکھنے کےلیے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے جبکہ وزیرِ مملکت و معاونِ خصوصی بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کونسل کے ارکان، گورنر اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی کے چیئرمین شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے ریگولیٹری اور قانونی فریم ورک تیار کرنے پر غور ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات