32 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی پیرا گلائیڈر بنا آکسیجن 8 ہزار میٹرز کی بلندی پر جان...

چینی پیرا گلائیڈر بنا آکسیجن 8 ہزار میٹرز کی بلندی پر جان بجانے میں کامیاب


55 سالہ پیرا گلائیڈر سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر بلندی پر گلائیڈ کے دوران کلاؤڈ سک کی وجہ سے مزید 5 ہزار میٹرل بلندی پر چلے گئے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ بنا آکسیجن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ پینگ یو جینگ شمالی چین میں کیلان کے پہاڑی سلسلے میں 3 ہزار میٹر بلندی پر پیرا گلائڈنگ کے دوران نئے اعلات کو جانچ رہے تھے کہ اچانک کلاؤڈ سک نامی اپ ڈرافٹ کی وجہ سے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر چلے گئے۔

پینگ نے اس خطرناک صورتحال کے دوران بھی اعصاب اور گلائیڈرکو قابو میں رکھتے ہوئے گلائیڈنگ جاری رکھی۔

پینگ نے بتایا ہے کہ اس کے ہاتھ منجمد ہوگئے تھے، یہ ایک خطرناک صورتحال تھی، سب کچھ برف کی طرح سفید رنگ کا ہوگیا تھا، میرے پاس کوئی قطب نما بھی نہیں جس سے مجھے سمت کا پتہ چلتا۔

گلائڈنگ کی اس مہم کے دوران آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے پینگ کی موت بھی ہوسکتی تھی وہ تقریباً ماؤنٹ ایورسٹ (ہمالیہ) کی بلندی پر گلائڈ کرر ے تھے، جہاں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا تھا۔

پینگ نے مزید بتایا ہے کہ میں اس بلندی سے نیچے آنے کی کوشش کررہا تھا، لیکن اس ساری صورتحال میں مزید بلندی پر جارہا تھا، یہاں تک کے بادلوں میں داخل ہوگیا تھا۔

چینی حکام اس معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے پینگ کو 6 مہنے کے لیے گلائیڈنگ سے معطل کردیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات