پاکستان کے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کو کرپٹو کی دنیا میں امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی تجزیہ کار نے لکھا کہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے امریکا کے ساتھ دوبارہ تعلقات مضبوط بنارہا ہے، حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب ورلڈ لبرٹی فنانشل کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان کو کرپٹو حب بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا۔
تجزیہ کار کے مطابق بھارت کو اسے غیر اہم سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ایک بھارتی تجزیہ کار نے لکھاکہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے بھارت کے خلاف طویل مدتی جنگ کےلیے اپنے آپ کو مضبوط کررہا ہے، جبکہ ایک نے لکھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر بٹ کوائن پر بڑی بازی کھیل رہا ہے، بھارت کو اس میدان میں جلد اترنا چاہیے۔