30 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمتنازع ریمارکس کے بعد کمل ہاسن کی فلم پر پابندی

متنازع ریمارکس کے بعد کمل ہاسن کی فلم پر پابندی


کمل ہاسن (فائل فوٹو)۔

اداکار و سیاستداں کمل ہاسن کی فلم ٹھگ لائف کو جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں پابندی کا سامنا ہے، اسکی وجہ کمل ہاسن کی جانب سے کناڈا زبان کے بارے میں متنازع ریمارکس ہیں۔

حال ہی میں اپنی آئندہ آنیوالی فلم ٹھگ لائف کی چنئی میں ایک پروموشنل تقریب کے دوران 71 سالہ سینئر اداکار نے کہا کہ کناڈا زبان تامل زبان کی پیداوار ہے۔

انکے ان ریمارکس نے آگ لگادی اور کناڈا نوجوانوں اور ثقافتی تنظیموں نے انکے خلاف مظاہرے شروع کر دیے۔

جس کے بعد کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس نے گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد کیا، بعدازاں کہا گیا کہ کمل ہاسن کی جانب سے معذرت کرنے سے انکار پر انکی فلم  ٹھگ لائف کی ریاست کرناٹک میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 

اسکے علاوہ جمعرات کو کناڈا رکشا ویدک کے ارکان نے کمل ہاسن کے ریمارکس کے خلاف بنگلوروں میں ایک مظاہرہ بھی کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات