30 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا

متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا


متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا۔

اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 64 لاکھ سے 15 کروڑ  28 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔

امارات میں 40 سال میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہے، میڈیا مواد کیلئے20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیںَ

اماراتی میڈیا کونسل نے کہا کہ نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لیےجلد متعارف ہوگا، مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہونگے۔

اماراتی میڈیا کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیا کونسل نے دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے دگنا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں، لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی قوانین میں شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات