27 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومجرم و سزالاہور میں زیورات اور نقدی چوری کی  بڑی واردات کا ڈراپ سین؛...

لاہور میں زیورات اور نقدی چوری کی  بڑی واردات کا ڈراپ سین؛ قریبی رشتے دار ملوث نکلا



لاہور:

گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معما حل ہو گیا، جب پولیس نے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا اپنا رشتہ دار نکلا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہیں، جنہوں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر 12 لاکھ روپے نقدی اور 3 تولہ سونے کے زیورات چوری کیے تھے۔ پولیس نے تمام چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش میں تمام شواہد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مضبوط چالان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات