27 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومجرم و سزاقذافی اسٹیڈیم کے میچ پر آن لائن  جوئے کا نیٹ ورک بے...

قذافی اسٹیڈیم کے میچ پر آن لائن  جوئے کا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار



لاہور:

گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات