35 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفلسطین سے اظہار یکجہتی، ترک چیمپئن نے تمغہ دریا میں پھینک دیا

فلسطین سے اظہار یکجہتی، ترک چیمپئن نے تمغہ دریا میں پھینک دیا


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

یورپی چیمپئن ترک کنگ فو فائٹر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔

ترکی کے عالمی شہرت یافتہ کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنا یورپی گولڈ میڈل دریا برد کردیا، ان کے اس اقدام نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔

 انہوں نے قاہرہ میں دریائے نیل کے کنارے کھڑے ہو کر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے حاصل کردہ تمام اعزازات، فلسطین کے مظلوموں کے ایک قطرے خون سے زیادہ قیمتی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا جب ایک آزاد فلسطین قائم ہوگا میں دوبارہ یہاں آؤں گا۔

آکیوز نے حال ہی میں یورپی کنگ فو چیمپئن شپ 2024ء میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023ء میں استنبول میں ہونے والی یورپی ووشو کنگ فو چیمپئن شپ کے دوران نجم الدین آکیوز نے فلسطینی پرچم لہرایا تھا، جس پر یورپی ووشو کنگ فو فیڈریشن (WKFE) نے سیاسی اظہار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ایوارڈ کی تقریب کے دوران بعض کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی حرکات دیکھنے میں آئیں جو ہمارے اصولوں کے منافی ہیں، فوری اقدامات کرتے ہوئے مذکورہ کھلاڑیوں سے ملاقات اور احتجاجی نوٹس دیے گئے۔

نجم الدین آکیوز نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میں اپنی اس حرکت پر فخر محسوس کرتا ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں، اگر موقع ملا تو دوبارہ ایسا ہی کروں گا، آپ میرے تمغے چھین سکتے ہیں، سزا دے سکتے ہیں، مگر میں نے یہ قدم اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا کر اٹھایا۔

انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا تمہارے لیے قیمتی تمغے اب دریاؤں کی تہہ میں ہیں، اگر ہمت ہے تو آؤ، نکال لو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات