32 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کو اسرائیل نے جان بوجھ کر قحط کی طرف دکھیلا: اقوام...

غزہ کو اسرائیل نے جان بوجھ کر قحط کی طرف دکھیلا: اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے ادارے برائے ہنگامی انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارے برائے ہنگامی انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ اور کسی خطے کو قحط کی جانب دھکیلنا جنگی جرم ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسانی امداد کے ادارے کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ دنیا غزہ میں امداد بھیجنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

نشریاتی ادارے کے نمائندے کی جانب سے ٹام فلیچر سے سوال پوچھا گیا کیا کسی کو جبری طور پر بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے؟

ٹام فلیچر نے جواب میں بتایا ہاں ایسا ہے، اس کو جنگی جرم کے طور پر جانا جاتا ہے، یقینی طور پر یہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہوتا ہے، ورنہ اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیل نے 3 مہینے بعد غزہ میں امداد کی محدود فراہمی کی اجازت دی ہے، جس میں غذائی ، طبی امداد کے ساتھ ایندھن اور پڑاؤ کا سامان شامل ہے۔

ٹام فلیچر نے اسرائیل کی جانب سے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ حماس نے غزائی سمان کی چوری کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات